76

ترقی پانیوالے 18 انسپکٹرز کو فیصل آباد ریجن بھیجنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ترقی پانیوالے 18انسپکٹرز کو فیصل آباد ریجن بھجوانے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس کی طرف سے جاری ہونیوالے احکامات کے مطابق انسپکٹر جہانگیر خان کو سمندری سے فیصل آباد ریجن’ اظہر اقبال کو منڈی بہائو الدین سے فیصل آباد ریجن’ محمد افضل کو جڑانوالہ سے فیصل آباد ریجن’ محمد بوٹا کو جھنگ سے فیصل آباد ریجن’ زاہد احمد کو گجرات سے فیصل آباد ریجن’ امان اﷲ قمر کو جھنگ سے فیصل آباد ریجن’ بشارت علی کو تھانہ سرگودھا روڈ سے فیصل آباد ریجن’ کامران احمد کو جھنگ سے فیصل آباد ریجن’ عدیل شوکت کو ننکانہ سے فیصل آباد ریجن’ حاکم علی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فیصل آباد ریجن’ ارباب احمد کو جھنگ سے فیصل آباد ریجن’ مناظر علی کو چنیوٹ سے فیصل آباد ریجن’ عابد حسین کو پولیس لائن سے فیصل آباد ریجن’ غلام عباس گل کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فیصل آباد ریجن’ مظہر نسیم کو گوجرہ سے فیصل آباد ریجن’ یاسر قیوم کو سپیشل برانچ فیصل آباد سے فیصل آباد ریجن’ ناصر علی کو کوتوالی سے فیصل آباد ریجن’ محمد عمر کو ریڈر برانچ سے فیصل آباد برانچ’ ارشد علی کو جھنگ سے فیصل آباد ریجن’ سیف اﷲ خان کو چنیوٹ سے فیصل آباد ریجن اور انسپکٹر راشد محمود کو سی آئی اے سٹاف سے فیصل آباد ریجن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں مذکورہ انسپکٹرز کو ریجن بھر میں اہم عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں