اسلام آباد (بیوروچیف)مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے گئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو بعد ازاں سناتے ہوئے وارنٹ معطلی کی درخواست منظور کرلی، وارنٹ گرفتاری24اکتوبر تک معطل کئے گئے ہیں۔ جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف24اکتوبر کو عدالت پیش نہ ہوئے تو وارنٹ بحال ہو جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں وارنٹ معطلی کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کی عدالت میں نوازشریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی
58