ساہیوال(بیوروچیف) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال سعیداحمدلودھی اور انسپکٹرٹریفک ہیڈ کوارٹر رائے خضر حیات انجم ہمراہ انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ عبدالرحمن نے سنیب چیکنگ ٹیم برائے کمپین کی سرپرائز چیکنگ کی اور انہیں مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے افسران بالا کے احکامات بارے مکمل بریف کیا۔انہوں نے اپنی نگرانی میں سپیشل سنیب چیکنگ ٹیم کے ساتھ مل کر کثیر تعداد میں موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کی نا مکمل کاغذات، (بلیک پیپرز)،بغیر ہیلمٹ،اپلائیڈفار موٹر سائیکل سوارافراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا وائیلیش آف ٹریفک رولز پر چالان جاری کرنے ساتھ متعدد گاڑیوں کوتھانہ بھی بند کروایا گیا۔اس موقع پرڈی ٹی او ساہیوال نے سپیشل ٹیم کی بہترین حکمت عملی اورکارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افرادکی بیخ کنی سے معاشرے کو پاک کرنے کاعزم ہمارے افسران بالا کا ویژن ہے جسے خلوص دل اورایمانداری سے سرانجام دینا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے۔
36