47

ملک میں اس وقت 40 لاکھ سے زائد بچے صاف پانی سے محروم ہیں

سرگودھا (بیوروچیف) پاکستان میں اس وقت 40لاکھ سے زائد بچے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ کئی علاقوں میں پینے کا پانی قابل استعمال نہ ہونے کے باعث بچوں کی اموات بھی ہوتی ہیں جبکہ ان میں ڈائیریا اور دیگر قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔عوامی وسماجی حلقوں نے کہا ہے کہ اگر ہر مخیر شخص اپنے اپنے علاقوں میں ایک ایک فلٹریشن پلانٹ لگا کر اس کی مینٹیننس اور دیکھ بھال کیلئے حلقہ کے لوگوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدے تو لوگوں کو پینے کا صاف پانی بآسانی میسر آسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں