32

چور2دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان لے اُڑے

گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چور دومختلف وارداتوں میںدکانوں میں داخل ہو کر مال وزچوری کر کے فراہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر337ج ب کے احسان الحق نے کریانہ کھل اور ونڈاوغیرہ کی دکان بنا رکھی ہے۔کہ نامعلوم چور اس کی دکان میں داخل ہو گئے اور لاکر کاتالہ توڑکر وہاں سے ساڑھے چار لاکھ کی رقم چوری کرلی جبکہ چک نمبر338ج ب کے غلام مرتضیٰ کی دکان کلاتھ ہائوس کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چور اندر سے ایک لاکھ ساٹھ ہزارروپے مالیت کا کپڑاچوری کر کے فرارہو گئے ۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں