54

جعلی کھاد فروخت کرنے والے مقدمہ کی زد میں آگئے

گوجرہ(نامہ نگار)کسانو ں کو جعلی کھاد فروخت کر نیوالے مقدمہ کی زد میں آ گئے ۔ معلو م ہوا ہے کہ اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زراعت محمد گلزار شا ہد کو اطلا ع ملی کہ جھنگ روڈ گوجرہ پر سائنسز ملتا ن دی پنجا ب فر ٹیلائزر کے ما لک سجاد علی احمد نے دیگر دو افراد کے سا تھ مل کر کسا نو ں کو جعلی کھاد فروخت کر نے میں مصروف ہیں جس پر انہو ں نے چھاپہ مار کر کھاد کے سیمپل لیبا رٹری کو بھجوائے تو فعل ہو گئے جس پر اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر زراعت نے تھا نہ سٹی گوجرہ کو تحریری طور پر آ گاہ کردیا جنہو ں نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں