57

اے سی ٹوبہ کا ویٹرنری ہسپتال کا اچانک دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا نے و یٹرنری ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے حکومتی سطح پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا انہوں نے وہاں پر موجود مویشی پال حضرات سے ہسپتال کے عملے بارے دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت پنجاب مویشی پال حضرات کے لیے فری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ہسپتال میں جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کی ویکسین موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس بھی گائوں گائوں جا کر مویشیوں کو چیک کر رہے ہیں۔ ہسپتال میں دو شفٹوں میں ڈاکٹرز اور سٹاف کام کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں