64

پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ، عوام پریشان

ساہیوال(بیوروچیف)ساہیوال میں خود ساختہ مہنگائی بے قابو عام آدمی کی زندگی اجیرن۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی ناکام۔ عوامی سماجی حلقوں کا نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے بلا تفریق کاروائی کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شہر کی سبزی منڈی میں دکاندار اور پھڑی فروشوں نے من مرضی کے ریٹ مقرر کر لئے ہیں۔مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے دی جانیوالی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے پر انتظامیہ مکمل ناکام ہو گئی ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ مارکیٹ کمیٹی عملہ کی موجودگی میں پھڑی فروش تجاوزات قائم کر کے گلی سڑی سبزیاں اور پھل فروخت کر رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے سبزی منڈی میں آنے والے خریداروں نے کہا پہلے ہی بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کی آخری سانسیں بھی چھین لی ہیں اب ایک وقت کی روٹی بھی عام آدمی کیلئے مشکل ہو گئی ہے۔عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں