فیصل آباد (پ ر) فلسطین کے مسئلہ پر عالمی قوتیں خاموش نہ بیٹھیں اسرائیل کی دہشت گردی کو نہ روکا گیا تو یہ جنگ عرب ممالک میں پھیل سکتی ہے۔یہ بات علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل و ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب نے اپنے خصوصی بیان میں کہی اور مزید کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر بمباری کر کے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دیا ہے اسرائیل کے ظلم سے معصوم بچے بھی محفوظ نہ رہے فلسطین عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام عالم اسرائیل کیخلاف ٹھوس لائحہ عمل طے کرے تاکہ اسرائیل جارحیت کو مستقل بنیادوں پر روکا جا سکے اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ جنگ پوری دنیا کو متاثر کر سکتی ہے آج مظلوم فلسطین مسلمان اسلامی مما لک سے امداد کے منتظر ہیں مگر اسلامی ممالک کی خاموشی حیران کن ہے
32