28

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کا سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ

چنیوٹ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیااور پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل اور قیمتوں کا جائزہ لیا،ای اے ڈی اے،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مختلف شیڈز اور سٹالز پر گئے اور نیلامیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور ان کی مقدار کو چیک کیا۔انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اور بلاجواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے،انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کے لئے سبزی منڈیوں میں روزانہ بولیوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلا جواز قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پرائس لسٹ کی موجودگی و دیگر سہولیات کو چیک کیا۔انہوں نے سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور دکانداری کے لئے خریداری کرنے والوں سے بولیوں کی شرائط اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں