36

مسلمانوں کے دل فلسطینی بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں

فیصل آباد ( پ ر)مسلمانوں کے دل فلسطینی بھائی بہن بچوں کیساتھ دھڑکتے ہیں فلسطین کی مکمل حمایت امداد ان کے شانہ بشانہ اسرائیل کے خلاف لڑنا وقت کی ضرورت ہے سنئیر نائب صدر انجمن تاجران ٹمبرو آئرن مارکیٹ حاجی آباد مرزا غلام عباس نے پوری دنیا کے یہودیوں کو ایک ساتھ اسرائیل کے ساتھ ملکر فلسطین سے لڑنے غزہ میں شدید بمباری کرنے عمارتیں ہسپتال کھنڈرات بنانے خوراک پانی و ادویات کی شدید قلت پیدا کرنے بارڈر پر امدادی سامان روک کر دنیا سے کٹ رہے ہیں جبکہ ہمارے اسلامی ممالک احتجاجی ریلیاں بیا نات تقریریں کرنے پر مگن ہیں اس وقت تمام اسلامی ممالک یکجان ہو کر جہاد کا اعلان کریں تو دنیا سے سب سے بڑے دہشتگرد ممالک اور ناجائز ریاست اسرائیل کا نام صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ۔اس سلسلے میں تمام علماء کرام سیاسی جماعتیں اﷲ اور رسول اﷲ کے فرمان کے مطابق تیاری کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں