75

اکتوبر میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 393 افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ماہ اکتوبر کے دوران ٹریفک حادثات ودیگر واقعات کے دوران مجموعی طور پر 393 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران ریسکیو کنٹرول کو 11359 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں 2600 ٹریفک حادثات’ 7560 میڈیکل’ 127 آگ لگنے’ 2 لڑائی جھگڑے’ فائرنگ کی 268′ 11ڈوبنے’ 7 عمارتیں گرنے اور 786 متفرق ایمرجنسی پر رسپانس کیا اور مجموعی طور پر 10694 متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے 4483 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی اور 5818 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 2600 ٹریفک حادثات کے دوران 26افراد زندگی کی بازی ہار گئے فائرنگ’ خودکشی’ لڑائی جھگڑے سمیت مختلف واقعات کے دوران 393 افراد موت کی آغوش میں جا پہنچے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور بالخصوص موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں