59

سگنلز خراب ، فیصل آباد شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سگنلز خراب ،جگہ جگہ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا،حادثات میں اضافہ،وارڈنزکی توجہ ٹریفک نظام کی بہتری کی بجائے چالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے پرمرکوز ،CTOمقصوداحمد لون نے ریونیو اکٹھاکرکے جمع کروانا ہی اپنی کارکردگی بنا لیا ،ٹریفک نظام کی خرابیوں سے شہریوں کوشدید مشکلات،تفصیل کے مطابق پنجاب کے دوسرے بڑے شہرفیصل آباد کے کئی علاقوں میں ٹریفک سگنلزخراب ہوچکے ہیں اورستم بالائے ستم یہ کہ ان کی درستگی پرکوئی توجہ نہ دی جارہی ہے،اس صورتحال سے حادثات بڑھ گئے جبکہ فیصل آباد شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام رہنے سے لوگوں کا بروقت دفاتر اورکاروباری مراکز پرپہنچنا محال بن چکا ہے اورسب سے بڑی بات یہ ہے کہ بعض اوقات ایمبولینس بھی ٹریفک جام میں پھنسی نظرآتی ہیں،شہریوں نے بارباردہائی دی کہ انہیں اس کربناک صورتحال سے نجات دلائی جائے مگرٹریفک نظام کی بہتری پرتوجہ دینے والا کوئی نظرنہیں آتا،ٹریفک وارڈنز کی توجہ چالانوں کا ٹارگٹ پورا کرنے پر ہی مرکوزنظرآتی ہے جبکہ ٹریفک سگنلز کی درستگی پربھی توجہ نہیں دی جارہی ہے،ٹریفک نظام کی خرابیوں نے لوگوں کا ناک میں دم کررکھاہے اورانہوں نے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے فوری پرعملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں