فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رضاآباد میں دو متحارب گروپوں میں فائرنگ’ چھت پر لڑائی دیکھتے دو نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ رضاآباد کے اے ایس آئی شوکت علی نے بتایا کہ رضاآباد گلی نمبر9/3 میں عداوت کی بناء پر محمد احمد اور رانا فرید گروپوں میں لڑائی ہو رہی تھی اور وہ ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے کہ گلی میں رہائشی علی حیدر اور بابر علی اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کر لڑائی دیکھ رہے تھے کہ ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے دونوں زخمی ہو گئے۔
58