اسلام آباد(بیوروچیف) سابق چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے پنجاب حکومت کی جانب سے چار ماہ کیلئے دوسرے عبوری بجٹ کی منظوری کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کا مطالبہ کردیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا جب ایک آئینی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ایک خلا پیدا ہوجاتا ہے انہوں نے کہاکہ ایک آئینی خلاف ورزی یہ ہوئی کہ 90روز کے اندر انتخابات نہیں ہوئے اب اس کا نقصان یہ ہوا کہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ نگران حکومت کو مل گیا اس کے بعد جون میں نگران حکومت نے چار ماہ کا بجٹ منظور کیا اور یہ پہلی منظوری تھی اور اب گذشتہ روز مذید چار ماہ کیلئے پنجاب کابینہ نے بجٹ کی منظوری دی ہے اور یہ خیبر پختونخوا میں بھی ہوا ہے اور یہ آئین کے آرٹیکل 126کی خلاف ورزی ہے
54