فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر محمد زبیر جنجوعہ ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ ٹریفک حادثہ میں زندگی کی بازی ہار گئی، جبکہ بھانجہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد زبیر جنجوعہ ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ اپنے بیٹے کے ہمراہ فاروق آباد سے فیصل آباد آ رہی تھی کہ فاروق آباد کے قریب گاڑی کی ٹکر لگنے سے ماں بیٹا بری طرح زخمی ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ان کی ہمشیرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ متوفیہ نہایت خوش اخلاق’ صوم وصلوٰة کی پابند خاتون تھیں۔ مرحومہ کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیا گیا، نمازجنازہ میں سیاسی’ سماجی’ مذہبی تنظیموں کے عہدیداروں’ کارکنان اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔
46