فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کر لی اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے بازپرس کا عمل شروع کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ بعض افراد منی لانڈرنگ کے غیر قانونی دھندہ میں مصروف ہیں جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے فیصل آباد اور ساہیوال میں کامیاب چھاپے مار کر 4 ملزمان راحیل اقبال’ عمر طاہر’ محمد عباس اور وقاص احمد کو حراست میں لیکر ان کے قبضہ سے 1500 سعودی ریال’ 1200 یو اے ای درہم اور 7لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی اور ملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپس’ موبائل فونز اور دیگر ڈیوائس برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جبکہ پکڑے جانیوالے ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
65