اسلام آباد (بیوروچیف) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ تھر میں کول گیسیفیکیشن پلانٹ سے انڈسٹری کی توانائی کی ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی سفیر جیانگ ذی ڈونگ سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر توانائی نے کامیاب بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ چینی سفیر نے اس موقع پر پاکستان کیساتھ تعاون بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں۔ ملاقات کے دوران چائنہ اور پاکستان کے نجی شعبے کے مابین روابط تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ چینی سفیر کا کہنا تھا توانائی شعبے میں پاکستان کے لیے چائنیز کمپنیوں کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنے کے مواقع موجود ہیں۔
33