لاہور (بیوروچیف)حکومت نے گیس صارفین سے چار ماہ کا نقصان وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق گیس صارفین پر گذشتہ 4 ماہ کا بوجھ بھی ڈال دیا گیا، نگران حکومت نے گیس نرخ میں جولائی تا اکتوبر کا خسارہ بھی شامل کردیا، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے 65 ارب روپے کا بوجھ قیمتوں میں شامل کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گیس ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر سے مگرجولائی تا اکتوبر کا بوجھ بھی شامل ہے، گیس صارفین پرمجموعی طور پر 401 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، اگر 4 ماہ کا بوجھ شامل نہ کیا جاتا تو گیس ٹیرف میں کم اضافہ ہونا تھا۔
64