33

بجلی صارفین کی جیبوں سے مزید 22 ارب نکلوانے کی تیاریاں

اسلام آباد(بیوروچیف) توانائی کمپنیاں بجلی مزید ایک روپے 80پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی خواہاں، نیپر ا نے14نومبر کو عوامی سماعت طلب کرلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا ، تفصیلات کے مطابق سال گزشتہ کے 135 ارب روپے کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے باوجود واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیاں(ڈسکوز) 2024 کی پہلی سہ ماہی کیلئے 22.6 ارب روپے کا نیا دعوی کر رہی ہیں، جو صارفین سے 1.8روپے فی یونٹ کی صورت میں وصول کیے جائیں گے۔ یہ درخواست افراط زر کی شرح 31فیصد سے زیادہ ہونے کے درمیان سامنے آئی، جس سے پتا چلتا ہے کہ سرکاری تخمینوں کے مطابق مہنگائی کم ہونے کے رجحانات شاید کم نہ ہوں کیونکہ بجلی اور گیس کی قیمتیں اس میں بڑا حصہ ڈالتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں