59

4ماہ کے دوران 37فیصد زائد ٹیکس وصول

اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ایف بی آر نے مالی سال کے 4 ماہ میں37فیصد اضافے سے2ہزار748 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔گزشتہ سال اسی عرصے میں 2 ہزار 159 ارب روپے کے محصولات حاصل ہوئے تھے۔ایف بی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 ہزار 682 ارب روپے تھا، ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 66 ارب روپے زیادہ اکٹھے کیے۔ اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے اکتوبر میں 707 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے، اکتوبر کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 516 ارب روپے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں