63

زہریلی گیس سے30افراد متاثر

شیخوپورہ (نامہ نگار) سلنڈر سے زہریلی گیس پھیلنے سے خواتین اور بچوں سمیت30 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔گاوں فیروز والہ میں زہریلی گیس پھیلنے کی اطلاع پر ریسکیو، پولیس اور امدادی ٹیمیوں نے پہنچ کر تمام افراد کو نیم بیہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں