27

سرگودھا ڈویژن میں 16لاکھ 66ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کاہدف مقرر

سرگودہا (بیوروچیف)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے خصوصی اقدامات کے تحت زراعت دفتر میں نمائشی پلاٹس کی قرعہ اندازی منعقد ہو گی۔ ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین ، معروف کاشتکار ڈاکٹر خالد چیمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جعفر عمران او راے ڈی زراعت اسلم خان سمیت سٹریس ‘ چارہ جات او ردیگر محکموں کے افسران او رگندم کے کاشتکاروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چاروں اضلاع میں مجموعی طورپر1045 نمائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی جن میں سرگودہا کے 310 ، خوشاب کے 190، میانوالی کے 293اور بھکر کے 252 پلاٹس شامل ہیں ۔ نمائشی پلاٹس کیلئے متعلقہ زراعت دفاتر میں درخواستیں وصول کی گئیں ۔نمائشی پلاٹس لگانے والے کاشتکار کو پنجاب حکومت 20ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دے گی ۔ ڈائریکٹر زراعت نے اپنی نگرانی میں شفاف انداز میں قرعہ اندازی کا عمل مکمل کروایا ۔ انہوںنے قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو مبارکباد دی اور کہاکہ کاشتکاربروقت کاشت کو یقینی بنائیں اور گندم کے سفارش کردہ اقسام کے بیج استعمال کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو معیاری بیج ، وافر مقدار میں پانی اور کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں