32

حلقہ کے لوگوں نے ہمیشہ محبتوں کے پھول نچھاورکئے،چوہدری اقبال

سرگودھا (بیورو چیف) ترقی کیلئے حلقہ کے عوام کی محبتوں کا ہمیشہ مقروض رہا ہوں بلدیاتی الیکشن ہو یا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ کے لوگوں نے ہمیشہ ہم پر اپنی محبتوں کے پھول نچھاور کئے ہیں ان کی یہ محبتوں کا قرض اتارنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اداروں کیساتھ ملکر ملکی ترقی کیلئے جو کچھ ہوسکا کرینگے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی چوہدری محمد اقبال (مرچوں والے) نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو مخلص سیاستدانوں کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں منفی سیاست کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں