31

صحافی عالیہ کنول کوسپردخاک کردیاگیا

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا پریس کلب کی ممبر اور یونین آف جرنلسٹ کی نائب صدر عالیہ کنول رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں صحافیوں کے علاوہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور مختلف این جی اوز کے عہدیداران کی کثیر تعداد میں شرکت کی عالیہ کنول مختلف ٹی وی چینلز’ ریڈیو پاکستان اور اخبارات میں کام کرتی رہی ہیں، عالیہ کنول انتہائی محنتی’ ملنسار اور اپنے کام سے کام رکھنے والی خاتون تھیں انہوں نے ہمیشہ صحافیوں کے درمیان باہمی اتفاق محبت کے فروغ کیلئے کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں