29

پنجاب میں گندم کی اجرائی پالیسی کا اعلان نہ ہوسکا

اسلام آباد (بیوروچیف)سندھ حکومت کی طرف سے گندم کی سرکاری ریلیز پالیسی دینے کے باوجود پنجاب کے وزیراعلیٰ نے دو ہفتے قبل فیصل آباد میں 3500 سے چار ہزار روپے تک فی 40 کلو گرام گندم سرکاری گوداموں سے فلور ملوں کو جاری کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوااورپنجاب میں گندم کی اجرائی پا لیسی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ گندم کی سرکاری ر یلیز پالیسی نہ آنے کی وجہ سے پنجاب میں گندم کے کاشتکار ماہ رواں میں بوائی کا سیزن شروع کرنے کے انتظار میں ہیں اورگندم مافیا عوام کو اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم بیچ کر آٹے کی گرانی میں کمی نہیں ہونے دے رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں