65

ملکی ترقی واستحکام کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپپٹما ) حافظ شیخ محمد اصغرقادری نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کے لئے سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے ۔ درآمد 80 ارب ڈالر کی ہے جبکہ برآمد کا حجم 30 ارب ڈالر ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔ تیل اور ایل این جی کی درآمد پر 18 ارب ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں ۔ ڈالر مہنگا ہونے کیوجہ سے سپلائی میں کمی اور ڈیمانڈ میں اضافہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ سی پیک ملکی معیشت کے لئے اہم منصوبہ ہے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہوناچاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کر رہی ہے جس سے انڈسٹریز تباہ جبکہ عام آدمی کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گا ۔ حکومت کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے کر ملک میں گیس کی تلاش پر توجہ دے ۔ گیس کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستا ن میں مہنگائی کا نیا طوفان جنم لے گا جسے روکنا مشکل ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں تیل گیس کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ صنعت و زراعت توجہ دیکر ملک میں انقلاب پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس اوراسرائیلی جنگ کی وجہ سے تیل ‘ گیس اور سرمائے کا عالمی بحران تیزی سے جنم لے رہا ہے ۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے انسانی المیہ دنیا کو لپیٹ میں لے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں