مکوآنہ(نامہ نگار) مکوآنہ میں پیر سید حافظ محمد شاہ ہمدانی کے سالانہ میلے میں نیزہ بازی کے شاندار مقابلے ہوئے پنجاب کے روایتی کھیل نیزہ بازی کے مقابلوں میں نیزہ بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میلے کے سرپرست پیر سید ارشاد حسین شاہ ہمدانی کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال یہ میلہ کرواتے ہیں جس میں نیزہ بازی، گھڑ دوڑ کے علاوہ کبڈی کے کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں جو ہمارے اجداد کی روایت ہیں۔ نیزہ باز رائے اشرق کھرل کا کہنا تھا کہ یہ کھیل ہمارے بزرگوں کی طرف سے ہمیں ورثے میں ملا ہے اس کیلئے سارا سال محنت کرتے ہیں تاکہ اپنے شوق کیساتھ عوام کو بھی محظوظ کر سکیں منعقدہ ہونیوالے سالانہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں صوبہ بھر سے 128 گھوڑ سواروں نے 32 ٹیموں کی شکل میں شرکت کی ، نیزہ بازی کے مقابلے دیکھنے کیلئے دور دراز سے آئے شائقین نے بھرپور شرکت کی ، گھوڑ سواروں نے اپنی فنی مہارت سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد وصول کی۔
62