21

محبت کے بغیر زندگی بیکار ہوتی ہے ، شائستہ لودھی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ محبت کے بغیر زندگی بیکار ہوتی ہے ۔ایک انٹرویوکے دوران شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ محبت اگر نہ ہو تو زندگی بیکار ہوتی ہے اور اگر ہوجائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے ۔شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ وہ یک طرفہ یا دو طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتی ہیں، محبت محبت ہے اور اسے بے لوث ہونا چاہیے ، ضروری نہیں کہ آپ کسی سے محبت کریں تو وہ بھی آپ سے محبت کرے ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ آپ کو اچھے لگ سکتے ہیں اور بار بار لگ سکتے ہیں، لیکن، عشق اور محبت صرف ایک بار ہوتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں