81

پٹرولنگ پولیس اِن ایکشن’ 530ملزمان کو قابو کر لیا

فیصل آباد(پ ر) پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ماہ اکتوبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ۔اس دور ا ن پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ٹیمز نے مختلف دفعات کے تحت 527مقدمات کا اندراج کیا۔جن میں 530 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔جبکہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 24اشتہاری اور 27 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار شدہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ 11پسٹل اور52گولیاں و کاروتوس برآمد کئے گئے ۔جبکہ امتناع منشیات کے 31مقدمات کا اندراج کرکے 231لیٹر شراب ، 02کلو209گرام چرس اور 107گرام اوپیم بھی برآمد کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں