37

زندگیاں بچانا ہمارا شعار ہے ، انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے ، ایمرجنسی آفیسر 1122 ساہیوال

ساہیوال(بیوروچیف) ریسکیو 1122 ساہیوال نے اکتوبر2023 میں 5815 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ ریسکیو 1122 ساہیوال کواکتوبر 2023 کے دوران21768کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے5815ایمرجنسی کالز تھیں۔جبکہ15953غیر متعلقہ کالز تھیں ۔ جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر5724مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیو1122 ساہیوال نے جن5815ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ911، میڈیکل ایمرجنسیز4271، آگ لگنے کے واقعات31، کرائم کال114، ڈوبنے کے واقعات 2اور486 متفرق واقعات شامل ہیں. 132لوگ جاں بحق ہوئے۔ جبکہ2469 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں