ساہیوال(بیورو چیف) محلہ نور پارک میں ڈیفالٹر نے واپڈا لائن مین قدرت علی کو اغوا کر لیا اور بجلی میٹر چھین لیا ۔واپڈا میپکو رورل سب ڈویژن کے لائن مین ریکوری قدرت علی جب ڈیفالٹر محمد علی کے گھر گیا اور34ہزار روپے ریکوری مانگی تو ملزم مشتعل ہو گیا اور پستول دکھا کر تشدد کیا بجلی میٹر چھین لیا اور اغوا کر کے کمرہ میں بند کر دیا ۔پولیس غلہ منڈی نے15کال پر کاروائی کر کے قدرت علی بازیاب کروا لیا ۔پولیس غلہ منڈی نے سب ڈویژنل آفیسر واپڈا ندیم انجم کی مد عیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار لیا اور لائن مین کو بازیاب کروایا۔
35