فیصل آباد(پ ر)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں فلسطینی مجاہدین کی اپنی جان اور مال کیساتھ مدد و نصرت جاری رکھیں گے۔ عوام اپنے جنگ زدہ فلسطینی بھائیوں، بچوں، شہداء لو ا حقین کے لیے جمعیت کے فلسطین فنڈز میں بھرپور حصہ لیں یہ ان مجاہدین کی مدد کا کم از کم اظہار ہے۔ گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام پنجاب کے نائب امیر امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پی پی115 مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کی نصرت کرنا اس وقت ہر انسانی حقوق کے حقیقی علمبردار خصوصاً مسلمانوں پر ضروری ہے۔ اسرائیل نے امریکہ و برطانیہ کی حکومتوں کے تعاون سے انسانیت کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں۔ مسلم حکومتوں کا کردار باعث شرم ہے۔
32