25

تھانہ محمد والا نے ٹرانسفارمرچورگینگ قابو کر لیا

چنیوٹ(نامہ نگار)تھانہ محمد والا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی تین رکنی ٹرانسفارمرچور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 15 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ محمد والا سب انسپکٹر اورنگزیب نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی ٹرانسفارمرچور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن کے قبضہ س 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ ٹرانسفارمر، کوئلز، ٹیوب ویل، موٹریں، قیمتی موبائل فونز، نقدی و دیگر سامان برآمدہو چکا ہے۔ گرفتار ڈکیت گینگ ملزمان میں محمد وقاص، محمد عمران اور اختر علی شامل ہیں۔ ملزمان تھانہ محمدوالا پولیس کوسنگین نوعیت کے 13مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں