30

مقدمہ قتل کے جرم کو عمر قید اور 10لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصف خان نے تھانہ ٹھیکری والا کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم شہزاد کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 2021 کے دوران عداوت کی بناء پر مشتعل ملزم شہزاد نے مخالف نوجوان اکرم کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ٹھیکری والا پولیس نے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم شہزاد کو مذکورہ بالا قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں