اسلام آباد (بیوروچیف)اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان غیر قانونی افغان باشندوں کی بے دخلی کے بجائے ان کی رجسٹریشن کیلیے جامع میکانزم بنائے۔یو این پناہ گزین ایجنسی کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے کہا کہ افغانباشندوں کی واپسی کے سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اور ان کی جانوں کو خطرات ہوسکتے ہیں۔افغانستان کی صورتحال پر 8 ممالک اور یورپی یونین کا بھی مشترکہ بیان سامنے آیا ہے۔غیر دستاویزی افغانوں کے لیے رجسٹریشن کا نظام تیار کیا جائے، تحفظ کے طلبگار افغانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک افغان پناہ گزینوں کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں، افغانستان کے پڑوسی ممالک تحفظ کے خواہاں افغانوں کو داخلے کی اجازت دیں۔
69