نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ سعودی عرب غزہ جنگ کے بعد بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔اپنے ایک بیان میں جان کربی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یقین دلایا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے۔دوسری جانب سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان کی اعلی امریکی عہدیداروں سے ملاقات ہوئی ہے۔وائٹ ہاس کے مطابق ملاقات میں اسرائیل حماس جنگ اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا جس پر بات چیت سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پہلے سے جاری ہے۔
33