59

SNGPL کی غفلت سے خزانے کو 13ارب کا نقصان

اسلام آباد (بیوروچیف)سوئی نادرن گیس کمپنی کے اعلی حکام کی نااہلی اور غفلت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہواہے ۔ایس این جی پی ایل کے آڈٹ کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کی تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایس این جی پی ایل ، نادہندہ کمرشل و صنعتی صارفین سے 13 ارب 74 کروڑ روپے کی وصولی میں ناکام رہی ۔ایس این جی پی ایل 136 گیس ڈیفالٹرز سے 9 ارب 22 کروڑ کی ریکوری میں ناکام رہی۔ سوئی گیس کی چوری میں ملوث ان صارفین کے گیس میٹر منقطع کیے جاچکے ہیں ۔تمام ڈیفالٹرز عدالتوں سے اپنے کیس ہار چکے ہیں ۔اس کے علاوہ ایک ارب 53 کروڑ کی وصولیوں کے کیس مختلف فورمز پر زیرالتوا ہیں ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایس این جی پی ایل تین ارب روپے سے زائد کے سیکورٹی ڈیپازٹس کی وصولی میں بھی ناکام رہی ہے ۔آڈٹ رپورٹ میں ایس این جی پی ایل انتظامیہ کو واجبات کی وصولی میں غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔سوئی نادرن گیس حکام کی غفلت سے سے قومی خزانے کو 13 ارب 74 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے محکمہ کو واجبات کی فوری ریکوری کی ہدایت کردیں۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے تحقیقات کے بعد ایس این جی پی ایل کے معاملے میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں