31

منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنزکو مزید موثر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں ،ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویڑن کیمطابق عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اس ضمن میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیجائے۔صارفین کو اشیاخردونوش مقررہ نرخ پر دستیاب ہونی چاہیے روزانہ کی بنیاد پر جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ دوکانوں, ریڈھیوں پر سو فیصد نمایاں جگہوں پر آویزاں ہو۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ناقص کارکرگی پر پرائس مجسٹریٹس کو وارننگ جاری کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں