32

معاشرے میں نفرتوں کو ختم کرنے کیلئے علماء کا کردار اہم ہے

فیصل آباد (پ ر) ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی ریاست اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔موجودہ حالات میں پیغام پاکستان پر عمل کی اشد ضرورت ہے۔ معاشرے میں بڑھتی ہوئی نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے علماء کا کردار بہت اہم ہے۔قیام امن کے لیے تنظیمات اہلسنت کے قائدین نے ہمیشہ تاریخی اور شاندار کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہا رکنوینیر تنظیمات اہلسنت پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری نے جامعہ شیخ الحدیث منظر اسلام غلام محمد آباد میں تنظیمات اہلسنت کی کور کمیٹی کے ” اجلاس” سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اتحاد امت سے ہی دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ بین المسالک رواداری کے فروغ اور مضبوطی کے لیے متحد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں