21

دیہی علاقوں میں شہری طرز پر صفائی یقینی بنائی جارہی ہے ، ڈپٹی کمشنر ساہیوال

ساہیوال(بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے کہا ہے کہ”اب گاؤں چمکیں گے” پنجاب حکومت کی طرف سے ایک ایسا انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت دیہی علاقوں کی شہری طرز پر صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے باسیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کیلئے مکینوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عملے سے تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں جاری ‘اب گاؤں چمکیں گے’ مہم کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ یاسر فرید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری ودیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں