60

ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ، شاہد اقبال

کمالیہ(نامہ نگار) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن چوہدری شاہد اقبال گجر نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کی جانب سے جس قدر مجھے پذیرائی مل رہی ہے اسے لفظوں میں بھی بیان کرنا انتہائی مشکل ہے شہر کے تمام وارڈز اور دیہی علاقوں میں عوام کا جم غفیر ہمارا استقبال اور حمایت کا اعلان کر کے یہ ثابت کر رہا ہے کہ حلقہ کی عوام ہمارے ساتھ ہے اور وہ ہمیں کامیابی سے ہمکنار کروائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں مختلف عوامی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے عوام سے کیے جانے والے تمام وعدے پورے کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں