20

منہاج ویلفیئرفائونڈیشن کے زیراہتمام قرض حسنہ کی فراہمی مکمل

فیصل آباد(پ ر )منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام عوامی وسیلہ روزگارکے تحت 10 لاکھ روپے ضروت مندافرادکوقرض حسنہ کی فراہمی مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم خالد مصطفوی ایڈووکیٹ،حاجی محمداشرف قادری ، محمد زاہدخان قادری، سہیل مقصود،غلام محمدقادری،محمد ارشدمغل،محمدفاروق طور،چوہدری فاروق گجر،عارف نیازی،میاں طارق،عبدالغفاربٹ،غلام جیلانی،کاشف انصاری،طاہرمحبوب،میاںفیاض،محمدشاہدانصاری، سینئر رہنمائوں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ بانی وسربراہ عوامی وسیلہ روزگارمحمدزاہدخان قادری کی انسانیت کے لئے انجام دی جانے والی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم خالدمصطفوی ایڈووکیٹ نے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے فلاحی منصوبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بلا تفریق دکھی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہنمائی میں درجنوں فلاحی منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ مستحق افراد کیلئے فیصل آباد میں فری و رعایتی دستر خوان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محمداشرف قادری نے کہاکہ بدقسمتی سے ملکی حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ عوام خوشیوں کو ترس گئے ہیںمنہاج القرآن کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس نے معاشرے میں باہمی اخوت اورمحبت کے جذبے کو اجاگر کیا اورآج ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیر قیادت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔فیصل آبادخواتین کیلئے سلائی سنٹراورفری ایمبولینس سروس اوردیگر فلاحی منصوبہ جات کاآغاکردیاگیاہے اور آخرمیںملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں