فیصل آباد(پ ر)پاکستان ریلوے پریم یونین کے اشتیاق آسی گروپ نے پریم یونین کے صدرشیخ محمدانورکی قیادت پر مکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے اپنا دھڑاختم کرکے پریم یونین (سی بی اے) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔مرکزی صدر شیخ محمد انور نے مرکزی چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری ،لاہور ڈویژن کے سنیئر نائب صدر ملک جمیل، پشاور ڈویژن کے صدر انور علی،ڈویژنل سنیئرنائب صدر نقیب خان کے ہمراہ اشتیاق آسی گروپ کے مرکزی چیف آرگنائزر ابو سعید جعفری کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی جہاں انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت مرکزی صدر شیخ محمد انور کے ہمراہ آے ہوئے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔شیخ محمدانور نے مزدوروں کے وسیع تر مفاد میں ریلوے پریم یونین کے دونوں دھڑوں کو یکجا کرنے کیلئے ابو سعید جعفری کو ایک پلیٹ فارم پر جدوجہد کرنے کی باضابطہ دعوت دی۔جس پر ابو سعید جعفری نے مرکزی صدر شیخ محمد انور کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے آسی گروپ کو ختم کرکے تمام ساتھیوں سمیت پریم یونین سی بی اے میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ابو سعید جعفری نے کہاکہ پریم یونین صرف روایتی ٹریڈ یونین نہیں ہے بلکہ ایک اسلامی نظریاتی تحریک ہے جو ریلوے ملازمین کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ان کی اسلامی اصولوں پر راہنمائی اور تربیت کافریضہ بھی انجام دیتی ہے جسے مزید جاری رکھا جائے گا۔
17