منڈی صادق گنج(نامہ نگار)سی او ایجوکیشن کیخلاف دی گئی درخواست سیکرٹری تعلیم پنجاب کے دفتر سے غائب،ثبوتوں کے ساتھ سو صفحات پر مشتمل درخواست 6ستمبر 2023 سے غائب کوئی افسر بتانے کو تیار نہیں رانا عبدالرحمن صدر پنجاب ٹیچرز یونین بہاول نگر، رانا عبدالرحمن خاں صدر پنجاب ٹیچرز یونین بہاول نگر نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو ایک درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس مورخہ 31.08.2023 کو زیر نمبری 05/PS/SSO سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے دفتر میں ایک درخواست تمام ثبوتوں کے ساتھ جو تقریبا 100 صفحات پر مشتمل تھے جمع کروائی جو کہ مورخہ 06.09.2023 تک زیر پراسس رہی اس کے بعد کوئی پتہ نہ چل رہا ہے کہ درخواست کو زمین کھا گئی یا آسمان لے اڑا متعدد بار دفتر میں آفیسرز اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور درخواست کے بارے میں دریافت کیا لیکن کوئی بھی آفیسر یا اہلکار آج تک اطمینان بخش جواب دینے کے لیے تیار نہ ہے باوجود اس کے کہ دفتر میں گزاری گئی درخواستوں کو سکین کر کے بھی جاتا ہے درخواست میں مزید موقف اختیارات کرتے ہوئے کہا گیا کہ ضلع بہاول نگر میں تعینات شاہدہ حفیظ چیف ایگزیکٹو آفیسر DEA بہاولنگر متعدد بار مختلف عہدوں پر تعینات رہی ہے ہر بار پہلے سے بڑھ کر محکمہ تعلیم بہاولنگر کو برباد کرنے کی کوشش کی ہے سال 2021 میں بد قسمتی سے ضلع بہاولنگر میں بطور DEA ، CEO ، تعینات ہونے میں کامیاب ہوگئی اور ایسے کارہائے سر انجام دیے کہ ضلع بہاولنگر کے لوگ بلبلا اٹھے سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو شاہدہ حفیظ DEA ، CEO بہاولنگر کے خلاف متعدد درخواستیں موصول ہوئیں بعد از انکوائری مورخہ 15.04.2022 کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے موصوفہ DEA CEO بہاولنگر کے عہدہ سے ہٹا دیا۔ جسے موصوفہ نے عدالت عالیہ ہائیکورٹ بہاولپور پنچ میں چیلنج کر دیا کیس برائے مناسب فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب لاہور ریمانڈ کر دیا گیا ۔
30