سرگودھا (بیوروچیف) ن لیگ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے گی چند مفاد پرست عناصر ن لیگ کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا ان کو اپنے منہ کی کھانا پڑیگی عوام کا مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن کے ہاتھ میں ہے اور انشاء اللہ ن لیگ عوام سے کئے تمام وعدوں کی پاسداری کریگی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو وقتی طور پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کا ادراک ن لیگ کو ہے لیکن بہت جلد عوام کو مایوسیوں سے نکال کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ن لیگ کی پوری ٹیم دن رات کوشاں ہے ۔
54