جڑانوالہ(صابر گھمن سے)کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی منی فیکٹری میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لیکر 3 افراد کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹان جڑانوالہ ملک عابد ظفر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے چک نمبر61گ ب اضافی ابادی مہارنوالہ میںقائم آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی منی فیکٹری میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لیکر3افراد غلام عباس، شہزاد ساکن 127گ ب،اختر حسین ساکن اعوان ٹان 61 گ ب کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے جبکہ پکڑے جانیوالے افراد کے 2 ساتھی رات کی تاریکی کا فایدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارئے جا رہے ہیں جرائم فائٹر ایس ایچ او ریاض اٹھوال نے بتا یا کہ پکڑے جانیوالے افراد نے چکنمبر 61گ ب مہارنوالہ اضافی ابادی کے وسط میں حویلی میں آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی منی فیکٹری لگا رکھی تھی کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے سے ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔
19