گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چورموٹر سائیکلیں ودیگر سامان چوری کر کے فرارہوگئے ۔معلوم ہواہے کہ دستگیر کالونی گوجرہ کے محمد اشفاق نے اپنی موٹر سائیکل نمبر2639ایف ڈی ایل الحبیب سٹی میں کھڑی کی اور خود کام میں مصروف ہو گیاکہ نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہوگئے۔علاوہ ازیں چک نمبر301ج ب کے افتخار احمد کی دوعددبکریاں اور دوعددبکرے مالیت1لاکھ30ہزارروپے نامعلوم چوروں نے حویلی سے چوری کر لئے۔دریں اثناء چک نمبر281ج ب کے محمد رزاق کا ڈیرہ پر لگا واٹرپمپ اورپیٹر انجن وغیرہ نامعلوم چورچوری کر کے فرارہو گئے۔جبکہ چک نمبر256ج ب کے محمد ریاض کا موٹر سائیکل رکشہ تھانہ نواں لاہور کے علاقہ سے نامعلوم چور وں نے چوری کر لیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر ونواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
60