91

کھرڑیانوالہ کے میڈیکل سٹور ز اور فارمیسیوں پر غیر معیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف

جڑانوالہ(نامہ نگار)کھرڑیانوالہ میں قائم اکثر میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز پر انتہائی غیر معیاری کمپنیوں کی مبینہ جعلی ادویات بکنے لگیں،میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے مالکان اپنا ذاتی لالنیسنس بی کیٹیگری بھی نہیں رکھتے، عوامی سماجی حلقوں کا حکام بالا سے کارروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ سٹی میں اکثر میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز پر مبینہ طور پر انتہائی غیر معیاری ادویات فروخت ہو رہی ہیں جن کے استعمال سے عوام الناس جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔اکثر میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے مالکان نان کوالیفایڈ ہیں اور بی فارمیسی کی ڈگری بھی نہیں رکھتے ہیں،بلکہ میڈیکل سٹور کا لالنیسنس مبینہ طور ٹھیکہ پر لے رکھے ہیں،یہاں تک کہ میڈیکل سٹور والوں کے پاس سیل کرنے والا عملہ و سٹاف بھی پڑھا لکھا نہیں ہے اس کے علاوہ مبینہ طور پر بعض میڈیکل سٹورز کے مالکان غیر قانونی طور پر پریکٹس کرکے مریضوں کا چیک اپ بھی کرتے ہیں اور قانونی طور پر ایس او پیز پر اکثر پورا نہیں اترتے،جس سے انسانی جانوں سے سرعام کھلواڑ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں