ساہیوال(بیوروچیف) ساہیوال کے نواحی گاؤں چک 60 فور آر کے قبرستان کے ارد گرد گاؤں کی نالیوں اور گٹروں کا گندا پانی جمع ہونے لگا۔ قبرستان کے بالکل ساتھ گندے پانی کا تالاب بن گیا ہے جس کی وجہ سے متعدد قبریں گندے پانی کی زد میں آ گئیں گاؤں کی سیورج کا گندا پانی مسلسل جمع ہونے سے زیادہ تر قبریں بیٹھ چکی ہیں جب بھی بارشیں شروع ہو جاتی ہیں تو اوور فلو کی وجہ سے سارا پانی قبرستان میں داخل ہو جاتا ہے اور قبروں کے اندر چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے قبریں بیٹھ گئی ہیں دیہاتیوں نے بتایا کہ متعدد بار متعلقہ افسران اور سیاسی نمائندوں کو اس مسئلہ بارے آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک فلاحی کام ہے ہر مسلمان نے مرنے کے بعد اپنی آخری آرام گاہ قبر میں ہی جانا ہے۔ یہ مسلمان کی اخری ارام گاہ ہے جس کی وجہ سے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ چک نمبر 60 فور آر اور ملحقہ چکوک کے رہائشیوں کا وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب کمشنر ساہیوال سے پرزور مطالبہ ہے کہ قبرستان کے اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ لوگوں کے پیاروں کی میتیں محفوظ رہ سکیں۔
26